Advertisement

مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں، عمر ایوب

عمر ایوب

مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں، عمر ایوب

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں۔ ہم حق پرہیں یہ غلط راستے پہ ہیں۔

گوجرانوالہ میں اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولوگ یہ ترامیم کرنا چاہ رہے ہیں وہ خطرناک ترامیم ہیں۔ ان کے پاس نمبرزپورے نہیں یہ کیسےاس کوکرسکتے ہیں؟

عمرایوب نے کہا کہ ہمارے بندوں کواٹھایا گیا جس کی شکایت کمیٹی میں بھی کی، کسی کے ماتھے پہ نہیں لکھا کہ کس کا بندہ ہے، کمیٹی میں بلاول بھٹو زرداری، خورشیدشاہ، اعظم نذیرتارڑسب تھے۔

اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ یہ لوگ ہماری کنپٹی پہ رکھ کرترامیم کرواناچاہتے ہیں ایسانہیں ہوگا، ہم حق پرہیں یہ غلط راستے پہ ہیں، ہمارا رب ایسے اسباب بنائےگا یہ غلط نہیں کرسکیں گے۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈرعمر ایوب تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے۔  اپوزیشن لیڈرعمر ایوب عبوری ضمانت ختم ہونے پرعدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

عدالت نے کیس کی سماعت اکتوبرکے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version