Advertisement

انڈونیشیا، سونے کی کان گرنے سے 15 افراد ہلاک، 3 زخمی

انڈونیشیا میں سونے کی کان دبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا صوبے میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سونے کی ایک غیر قانونی کان منہدم ہونے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں چھوٹے پیمانے پر اور غیر قانونی کان کنی اکثر حادثات کا سبب بنتی ہے ، جہاں معدنی وسائل دور دراز علاقوں میں ایسے حالات میں واقع ہیں جن کو حکام کے لئے منظم کرنا مشکل ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر ایجنسی کے سربراہ اروان آفندی نے بتایا کہ ضلع سولوک میں سونے کی غیر قانونی کان جمعرات کی شام شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد منہدم ہوگئی۔

ایروان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے کے لیے آٹھ گھنٹے کا پیدل سفر کرنا پڑتا ہے، جو سڑک کے ذریعے قابل رسائی نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے اندازہ لگایا کہ واقعے کے وقت کان میں ممکنہ طور پر 25 افراد موجود تھے جن میں سے 15 ہلاک جبکہ تین زخمی اور سات لاپتہ ہیں۔

پولیس اور فوج نے آج صبح لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی تھی اور ہلاک شدگان کو نکالنے کے لیے اقدامات بھی کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version