Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیویارک میں برطانوی ہم منصب وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری میں تعلقات کے فروغ پر اتفاق اور پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران معاشی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات، ایف بی آر اصلاحات اور ٹیکس بیس میں اضافے پر روشنی ڈالی۔

وزیرِ اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے پاکستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا۔

Advertisement

 وزیر اعظم نے کہا کہ دھشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے تدارک کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران  عوامی روابط کے فروغ اور تبادلوں سے باہمی طور پر مفید ترقی کے اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version