Advertisement

ملک کیلئے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ

ملک کیلئے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کیلئے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے، قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہییں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، مذاکرات اگر ہورہے ہیں تو اچھی بات ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اختلافات بھلا کرمتحد ہونے کی صورت ہے، قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہیے، بشمول تحریک انصاف کو بھی مذاکرات کرنے چاہییں۔

چیئرمین سینیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کو اس وقت مذاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے، پی پی پی نے ہمیشہ مذاکرات کیے ہیں، چاہے وہ اپوزیشن میں ہو یا حکومت میں، جب ہم اپوزیشن میں تھے، ملک بدر تھے، ہم نے میاں نواز شریف سے بات چیت کی تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی پی پی نے میثاقِ جمہوریت پر دستخط کیے تھے، اس وقت ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہیں، انہیں فیصلے کرنے چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس وقت ملک اوراتحاد کی بات کررہا ہوں، پی پی پی تقسیم کی سیاست نہیں کرتی ہے، ملک کے لیے مشکلات میں سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر کوئی فیصلہ کریں گے اور بات کریں گے تو نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے،  مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، ان سے دیرینہ وابستگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version