بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک

بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
بہار ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ متاثرین ریاست بہار میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ندی نالوں اور تالابوں میں رسمی طور پر نہانے کے دوران ڈوب گئے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے کہا کہ لوگوں نے اس تہوار کو منانے کے لیے نہانے کے دوران ندیوں اور تالابوں میں پانی کی خطرناک سطح کو نظر انداز کیا۔
ریاست بہار کے 15 اضلاع میں منگل کے روز ڈوبنے کے واقعات اس وقت پیش آئے جب عقیدت مند اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ماؤں کی جانب سے منائے جانے والے جیتیا پرو ہندو تہوار کی تقریبات میں شرکت کر رہے تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ حکام اب بھی تین دیگر لاشوں کی بازیابی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
جیتیا پرو کئی دنوں پر محیط ہے اور پڑوسی ریاستوں اتر پردیش اور جھارکھنڈ ریاستوں اور نیپال کے جنوبی میدانی علاقوں کے کچھ حصوں میں بھی منایا جاتا ہے۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بہار کی ریاستی حکومت نے ہر متاثرہ خاندان کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
پچھلے سال مقامی میڈیا نے خبر دی تھی کہ بہار میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 لوگ ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

