Advertisement

کراچی میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے حب سے مزید لائن ڈالی جارہی ہے، مرتضٰی وہاب

میئر کراچی

کراچی میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے حب سے مزید لائن ڈالی جارہی ہے، مرتضٰی وہاب

میئرکراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے حب سے مزید لائن ڈالی جارہی ہے۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ماڑی پورپرڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ٹی پی تھری میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میئرکراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری میں 280 ایم جی ڈی پانی کو صاف کر رہے ہیں۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ ون میں 100 ایم جی ڈی پانی صاف کیا جاتا ہے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو حب سے 655 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے حب سے مزید لائن ڈالی جا رہی ہے۔

میئرکراچی نے بتایا کہ کراچی کے ضلع غربی میں پانی کی قلت ہے جسے دور کیا جائے گا۔ پانی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ کراچی میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

Advertisement

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کی لائنوں میں رسائی اور چوری سے 40 فیصد پانی ضائع ہو رہا ہے۔ پانی کی چوری روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کا وژن پانی کی قلت کو دور کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version