Advertisement

پرتگال، جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا

پرتگال کے سرکاری ترجمان کے مطابق ملک کے شمال میں جنگلات میں لگنے والی زیادہ تر ہلاکت خیز آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پا لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی بہتر صورتحال نے امید پیدا کی کہ وہ دن کے آخر تک آخری آگ بجھا سکتے ہیں۔

ہفتے کے آخر میں گرمی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے لگنے والی آگ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے چار فائر فائٹرز ہیں۔ مزید 77 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

سول پروٹیکشن سروس کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح تک 1200 فائر فائٹرز شمالی اضلاع ایویرو اور ویسیو میں باقی چھ مقامات پر لگی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔

اس سے ایک روز قبل 3900 فائر فائٹرز 42 فعال مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے، جس میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں اور تقریبا 30 طیارے شامل تھے۔

Advertisement

تاہم راتوں رات ٹیموں نے اویرو کے علاقے کے دیہاتوں میں لگ بھگ 100 کلومیٹر (60 میل) کے فاصلے پر پھیلی آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ہے۔

یورپین فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم (ایففس) کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ آتشزدگی سے متاثر ہونے والے علاقے کا رقبہ ایک لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے جو موسم گرما کے آغاز سے اب تک جلنے والے رقبے سے 10 گنا زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version