Advertisement

ہم نوجوان نسل کو گالی نہیں سکھا رہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نوجوان نسل کو گالی نہیں سکھا رہے ہیں۔

نارووال میں ڈیجیٹل نارووال پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ میرے خواب کی عملی تعبیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی پر ڈپٹی کمشنر نارووال اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے دنیا کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف نارووال میں 7 ہزار طلبا و طالبات آج زیر تعلیم ہیں، ہم نوجوان نسل کو گالی نہیں سکھا رہے، ایک جماعت نے ہم سب کو چور اور ڈاکو بنا کر پیش کیا۔

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پروپیگنڈے کی وجہ سے ایک نوجوان نے مجھ  پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

Advertisement

نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم دینے کیلئے بہت پہلے سے کوشاں ہیں، پہلی مرتبہ ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے، آج ہم فری لانسرز کے لحاظ سے تیسرا بڑا ملک ہیں۔

نوجوانوں کو چین کی مدد سے آئی ٹی کی تعلیم دینا چاہتے ہیں، نارووال میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے جا رہے ہیں، ہمارےمخالفین صرف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہیں، ہمارےمخالفین حقیقت کی دنیا سے دور ہیں۔

آج ان کے ناکام 4 سالوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، آج بجلی کے بل بلند ترین سطح پر تبدیلی سرکار کی وجہ سے ہیں، ہماری حکومت اور عدالتوں کو فیک نیوز اور فیک انفارمیشن پر کام کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی کردار کشی کرنے والوں کو قانون کے گھیرے میں لایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version