Advertisement

وزیر خزانہ سے گلوبل کمپنی ایف ایل ایس مڈتھ کے سی ای او کی ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گلوبل کمپنی ایف ایل ایس مڈتھ کے سی ای او نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈنمارک کے سفیراور فنانس ڈویژن کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال، کیا گیا، ایس ایل مڈتھ کان کنی اور سیمنٹ کی صنعتوں کو آلات فراہم کرتی ہے۔

وزیرخزانہ نے کمپنی کے سی ای او کو توانائی کے شعبے میں جاری اہم اصلاحات سے آگاہ کیا اور ایس ای اوز کی نجکاری اور ٹیکس سسٹم کی تنظیم نو کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی عزم پر زور دیا اور کہا کہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو کی مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا ایجنڈا لیکر بڑھ رہے ہیں۔

اس موقع پر ایف ایل ایس مڈتھ  کے سی ای او میکو کیٹو نے پاکستان کی طرف سے ملنے والے تعاون کو سراہا، میکو کیٹو نے کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ کان کنی کی وجہ سے مقامی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہوا، ٹیکس میں اضافہ، مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

میکو کیٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کان کنی کی صلاحیت کو خوب سمجھتے ہیں، ہم یہاں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version