Advertisement

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

سانحہ نو مئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نومئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبرتک ملتوی کردی۔

عدالتی عملے نے ضمانت پر موجود اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید آج رخصت پر تھے۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید پیش نہیں ہوئی۔ وکلا نے صنم جاوید کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

دیگر برضمانت ملزمان مقدمات میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا ضمنی چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی، عمرسرفراز چیمہ کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

Advertisement

ملزمان پرعوام کوبغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version