Advertisement

علی امین گنڈا پور کا گرفتاری کے آرڈر کیخلاف سیشن عدالت سے رجوع

علی امین گنڈا پور کا گرفتاری کے آرڈر کیخلاف سیشن عدالت سے رجوع

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا نے اپنی گرفتاری کے آرڈرکیخلاف سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کیخلاف سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔

علی امین گنڈاپور نے وکیل ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے نظرثانی درخواست دائرکردی جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ علی امین گنڈاپور کی مقدمے میں بریت کی درخواست زیر التواء ہے۔

وزیراعلٰی کے پی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون وارنٹ گرفتاری جاری کیے، استدعا ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم نامے کیخلاف نظر ثانی منظورکی جائے۔

وکیل درخواست گزارنےاستدعا کی کہ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قراردیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کو علی امین گنڈاپور کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلٰی خیبرپختون خواعلی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سول جج شائستہ خان کنڈی نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو آج علی امین گنڈاپورکوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version