Advertisement

 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ

وزیراعلٰی سندھ

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت ہی عوام کی خدمت کا بہترین نظام ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے، ہم نے جمہوریت کی بقا کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پیغام میں کہا کہ جمہوریت کی آبیاری کے لیے ہمارے قائدین اورکارکنان نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ جمہوریت ایسا شاندار نظام ہے جہاں لوگ اپنے نمائندوں کا انتخاب خود کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے جمہوریت کو بہترین انتقام قراردیا، پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت ہی عوام کی خدمت کا بہترین نظام ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل اور استحکام کے لیے جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دیں اور بھرپور آواز بلند کی۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے سامنے بھی کبھی ہتھیارنہیں ڈالے، جمہوریت کی بحالی ہی ہمارا نصب العین ہے اور جمہوریت ہی اداروں کو مضبوط بناتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version