جاپانی کمپنی نے واکی ٹاکی بنانے کی تردید کر دی

واکی ٹاکی بنانے والی جاپانی کمپنی نے گزشتہ روز دھماکوں میں استعمال ہونے والے واکی ٹاکی بنانے کی تردید کر دی ہے۔
جاپان کی واکی ٹاکی بنانے والی معروف کمپنی آئی سی او ایم کا کہنا ہے کہ اس نے ایک دہائی قبل ہی اس طرز کے واکی ٹاکی کی پیداوار روک دی تھی۔
لبنان میں حزب اللہ کے مسلح گروپ کو نشانہ بنانے والے دھماکوں سے منسلک واکی ٹاکی برانڈ بنانے والی جاپانی کمپنی کے مطابق کہ وہ دھماکہ خیز آلات بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
آئی سی او ایم کے ڈائریکٹر یوشیکی اینو موتو کا آج جاپان کے شہر اوساکا میں کمپنی کے صدر دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ مینوفیکچرنگ کے دوران ہمارے کسی ڈیوائس میں بم کو ضم کیا جا سکتا تھا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز بیروت کے مضافات اور وادی بیکا میں حزب اللہ کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ہاتھ سے چلنے والے پیجرز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد منگل کے روز الیکٹرانک پیجر دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں دو بچوں سمیت کم از کم 25 افراد ہلاک اور 3000 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

