ایک ایک ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کہا ہے کہ ملک کا ایک ایک ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں ہے، ہر ایک ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین پرعمل نہیں ہوگا تو عدم استحکام کا شکار ہوں گے، تبدیلیاں لائیں لیکن مخصوص سیاسی مفاد نظر نہیں آنا چاہیے، ملک میں نہ آئین محفوظ ہے اور نہ پارلیمنٹ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں، جو اسمبلی بیٹھی ہے اس کا عوام کی نمائندگی سے کوئی تعلق نہیں، دوست ممالک سوچ رہے ہیں کہ پاکستان کو کیسے بچائیں؟۔
اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں، بنیادی چیز امن وامان اور خوشحال معیشت ہے، جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے رینیو بڑھایا جا سکتا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلح گروپس کام کر رہے ہیں، ہماری معیشت ٹھیک نہیں، ہر ادارہ چاہتا ہے ایک دوسرے پر بالادستی قائم کرے، پارلیمنٹ کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، آئین پر عملدرآمد کیا جانا چاہے، امن وامان اور مضبوط معیشت بنیاد ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پُرامن شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے اس ملک کے مسائل حل کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

