Advertisement

عدالت نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کی فیس وصولی سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ

عدالت نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کی فیس وصولی سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کی فیس وصولی سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں نادرا کی جانب سے وراثت کے سرٹیفکیٹ کے اجرا کی فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ نادرا حکام آئندہ سماعت تک صرف شناختی کارڈ، ایف آر سی اور دیگر کے اجرا کی فیس معمول کے مطابق وصول کرسکتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس کی وصولی سے متعلق معاونت طلب کرلی، عدالت نے استفسارکیا کہ کیا نادرا جائیداد کی ملکیت کے مطابق وراثتی سرٹیفکیٹ کی فیس وصول کرسکتا ہے؟ کیا ریاست وراثتی سرٹیفکیٹ کی مد میں فیس وصول کرسکتی ہے؟ وراثتی سرٹیفکیٹ جاری نا کرنے کی صورت میں نادرا فیس وصول کرسکتی ہے؟

عدالت نے فریقین سمیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے 29 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نادرا حکام وراثتی سرٹیفکیٹ کی درخواست مسترد کرنے کے باوجود فیس وصول کررہے ہیں، نادرا قوانین کے مطابق نادرا صرف سروسز کی فراہمی کی صورت میں فیس وصول کرسکتا ہے۔

Advertisement

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سرٹیفکیٹ کی درخواست مسترد کرنا سروسز کے زمرے میں نہیں آتا، کسی بھی فرد کی جائیداد شریعت کے مطابق قانونی ورثا میں تقسیم ہوتی ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کی مد میں 22 ہزار روپے فیس کا کوئی جوازنہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version