Advertisement

بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بات وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھرآمد کے موقع پرکہی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادرخان بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور پسماندگان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے عوام اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے۔

 وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے، شہدا کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version