Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی، سیکریٹریز و دیگر حکام صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔

اجلاس میں کابینہ نے رحیم یار خان اور کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کچے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا اور سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر وزیر ایری گیشن کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دی۔

Advertisement

صوبائی کابینہ نے انڈومنٹ فنڈ فار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری دی، کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحانات کے پُرامن انعقاد کو سراہا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version