وزیرخزانہ سے جے پی مورگن پاکستان کے سی ای او کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے جے پی مورگن پاکستان کے سی ای او نے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا وفد بھی شریک ہوا، ملاقات میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ملاقات کے اعلامیے کے مطابق قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بات چیت ہوئی اور مالیاتی شعبے سمیت سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے ملکی معاشی اعدادوشمار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔
وزیر خزانہ نے ملاقات میں کہا کہ حکومت سرمایہ کاری منصوبوں میں آسانی کیلئےتعاون کرے گی، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ اور مہنگائی 9.6 فیصد پر آ گئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News