Advertisement

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور

وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلٰی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے علی امین گنڈا پورکے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پورکی طبی بنیادوں پرحاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپورکوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن راجہ عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جج شائستہ کنڈی نے استفسارکیا کہ ملزم کہاں ہے صبح سے تین مرتبہ کیس کال ہوا وہ پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکیل فتح االلہ برکی نے کہا کہ پشاور میں سیلاب کی صورتحال ہے۔

عدالت نے وکیل ظہورالحسن سے استفسارکیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ گزشتہ تاریخ پر وکیل صاحب کو کہا تھا کہ آپ کے یہ معاملات چلتے رہیں گے۔ آپ کا انڈر ٹیکنگ کیا تھا یاد ہے نہ آپ کو؟ وکیل نے جواب دیا کہ علی امین گنڈاپور کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائیں گے طبعیت ناساز ہے۔

Advertisement

جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ آپ کے وکیل نے کہا سیلاب کا مسئلہ ہے، آپ کہہ رہیں ہیں طبعیت ناساز ہے۔ آپ کو میں نے پچھلی مرتبہ بھی ریلیف دیا آپ نے کہا لمبی تاریخ دیں میں نے دی۔

وکیل ظہورالحسن ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ پانچ کیسز تھے ابھی فری ہو کرعدالت پیش ہوا ہوں۔ ہماری بریت کی درخواست التوا میں ہے جس پرعدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ ہے کیس آخری مراحل میں ہو تو بریت کی طرف جانا نہیں میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔ آٹھویں مرتبہ 342 کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا پھرکہتے ہیں فئیرٹرائل کا حق نہیں ملتا۔

وکیل ظہورالحسن نے کہا کہ یہ زیادتی ہے ملزم ایک صوبے کے چیف منسٹر ہیں، میں موجود ہوں آپ اس کے باوجود سخت آرڈر کر رہی ہیں جس پرجج نے کہا کہ اگر کیس میں کچھ نہیں تو بہادربنیں عدالت کا سامناکریں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version