وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر ردعمل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر اپنا ردعمل میڈیا پر دیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس بھی آئے، وفاق اور پنجاب میں حکومت بھی بنائی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نوازشریف کی بیٹی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کا نالائق، بدبخت لیڈر گڑھے کھود کر گیا تھا، شہبازشریف ان کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قوم کی جان ہیں، آن، بان ہیں اور شان ہیں، نوازشریف کے بغض میں آپ اندھے، بہرے، گونگے ہو چکے ہیں، نوازشریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جیل میں آپ کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

