Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا کا دورہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا کا دورہ کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج نیوی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یادگار شہدا پر حاضری دینا میرے لیے باعث اعزاز ہے، پاک بحریہ نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک بحریہ کی قربانیاں لازوال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملک میں امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، سی پیک ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے پُرعزم ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، قوم جنگ ستمبر کے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version