اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری سندھ اسمبلی نے منظور کی، سعدید جاوید

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے لیے گاڑیوں کی خریداری سندھ اسمبلی نے منظور کی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے سیز کے لیے فور بائی فور گاڑیوں کی خریداری کے لیے سندھ اسمبلی نے بجٹ منظور کیا ہے۔
سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 1 ارب 99 کروڑ سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ سے پہلے پنجاب اور کے پی حکومتوں نے بھی ای سیز کو بڑی گاڑیاں دی ہیں۔
سعدیہ جاوید نے بول نیوز کو بتایا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں فرق ہے دیہی علاقوں کے ای سیز کو دور جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر فیلڈ میں ہوتے ہیں جہاں ہر وقت چھوٹی گاڑیاں نہیں چل سکتیں۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کے افسران کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

