Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حریت قیادت پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ 

اسلام آباد میں کشمیری رہنما مشعال ملک نے ڈسٹرکٹ بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پچاس لاکھ بھارتیوں کو ڈومیسائل جاری کیے گئے، اس طرح یہ ڈومیسائل دیتے رہے تو یہ اکثریت میں تبدیل ہو جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ بارسے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنما نے کہا کہ 5 اگست دو ہزار انیس کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا، مقبوضہ کشمیرمیں الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔ بھارت دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی ووٹرزموجود ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعمل کرائے۔  بھارتی آرمی مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کرائے انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہیں۔

Advertisement

کشمیری رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیرکو ہائی جیک کیا جا رہا ہے، حریت قیادت جیلوں میں بند ہیں، ارشد صحرائی کو شہید کیا گیا اورعلی گیلانی کو زہردیا گیا۔ حریت قیادت پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمےمیں جیل بند کیا گیا، بھارت کئی دہائیوں سے مظلوم کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے، بھارت نے کشمیری سیاسی قیادت کونظربند کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version