Advertisement

آئین بنانا، تبدیل کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

ہمارا معاشی مرکز صرف اور صرف ایکسپورٹ ہونا چاہیے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئین بنانا، تبدیل کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کوبچانے کے لیے سپریم کورٹ نے آئین کو تبدیل کیا۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے معاشی صورت حال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کم ہو گئی، معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بند گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ پہلی بار80 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کی گئی، 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان کی معیشت کا بد ترین دور رہا ہے، سی پیک منصوبوں کو سبوتاژکیا گیا۔

Advertisement

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چارسالہ دورمیں انتقام اور جھوٹ کی سیاست کی گئی۔ فرضی کہانی اورسوشل میڈیا کا سہارا لے کرحکمرانی کی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام سبوتاژکرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کے۔ سی پیک پالیسز پریوٹرن لیا گیا، سارے سرمایہ کار واپس چلے گئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں انتشارپیدا کیا۔ حمزہ شہبازکی حکومت کو پلٹانے کے لیے غلط تشریح کی گئی۔ آئین بنانا، تبدیل کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اداروں کو سیاست کی نذرکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت اہم دوراہے پرہیں۔ قانون کی پاسداری سے معاشرے میں امن ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کوبچانے کے لیے سپریم کورٹ نے آئین کو تبدیل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version