جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

پی ٹی آئی وکلاء کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چوہدری
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملے گا، جب تک فیض حمید نے ان کے سرپر ہاتھ رکھا تھا سب چلتا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں، علی امین دن کو بڑھکیں مارتے ہیں رات کو پاؤں پکڑتے ہیں۔ سیاسی بلیک میلنگ نہیں ہونے دیں۔ وزیراعلٰی کے پی کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کل بڑھکیں سن کرسلطن راہی کی یاد آئی۔ این آراو اور گناہوں کی معافی نہیں ملے گی۔ شعبدہ بازی اورڈرامے بازی سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ جب تک فیض حمید نے ان کے سرپر ہاتھ رکھا تھا سب چلتا تھا۔ بڑھکیں نہ ماریں جو 190 ملین پاؤنڈ کھائے ہیں وہ عوام کا پیسہ واپس کریں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسرائیل والے اپنے داماد کے لیے اتنے پریشان ہیں کہ اب آرٹیکل لکھے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ فتنہ پیدا کیا گیا۔ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے ڈنکے کی چوٹ پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کریں گے۔ اسلام آباد پولیس پرحملہ کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ پہلے خفیہ طریقے سے اسپورٹ کرتے تھے اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ جس کا شورتھا وہ تماشہ کل ختم ہوا، جلسے میں صرف بڑھکیں ہی بڑھکیں تھیں، بگڑے لوگوں کا علاج ڈنڈا ہے۔ جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آراو نہیں ملے گا، پی ٹی آئی کے کل کے جلسے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے گئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اب چھوٹے جلسوں تک محدود رہ گئی ہے، جلسے میں این اوسی کی خلاف ورزی کی گئی، جلسے میں پولیس پر حملے کیے گئے، اسرائیلی ایجنٹ پاکستان میں حکومت نہیں کرسکے گا، اب آپ کے سر پر کسی کا ہاتھ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

