Advertisement

نیوٹریشن پروگرام پورے ملک میں ہونا چاہیے، مریم نواز

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز

نیوٹریشن پروگرام پورے ملک میں ہونا چاہیے، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن پروگرام پورے ملک میں ہونا چاہیے، خواہش ہے بچوں کے لیے بہترین اسکول میل فراہم کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم  نوازنے ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے مل کربہت خوشی ہوئی، ڈی جی خان سے لاہورچاہے جتنا بھی دورہو میں ان بچوں سے دورنہیں۔ چاہتی ہوں بچوں کوبہترتعلیم، ماحول اوراچھا مستقبل ملے۔

مریم نوازنے کہا کہ یہ بچے میرے وی آئی پیزہیں، بچوں کے لیے ایسے سوچتی ہوں جیسے ماں اپنے بچوں کے لیے سوچتی ہے، میرا خیال تھا ڈیرہ غازی خان کے بچے مجھے نہیں جانتے ہوں گے، ڈیرہ غازی کے بچے مجھے پہلے سے جانتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ بنی توسوچا بچوں کی میل اورنیوٹریشن کے لیے کیا کریں، ایک اسکول میں پتہ چلا بہت سے بچے ناشتہ کرکے نہیں آتے، اسکول میں بچے 11 سے 12 بجے کے قریب بے ہوش ہوجاتے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کے لیے نیوٹریشن پروگرام لانے کا فیصلہ کیا تھا، پانچویں جماعت تک بچوں کودودھ فراہم کیا جائے گا،  خواہش ہے بچوں کے لیے بہترین اسکول میل فراہم کیا جائے، مجبوری ہے پاکستان کے وسائل اتنے اچھے نہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں مہنگے اسکولوں کی طرح بچوں کوبہترین سہولیات فراہم کرسکیں، اسکول میں میل کی فراہمی کا پروگرام لاہورسے شروع نہیں کیا، جنوبی پنجاب سے اسکول میل پروگرام شروع کررہے ہیں، جنوبی پنجاب کے بچےغذائی قلت کاشکارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version