منی پورمیں ظلم کی داستان؛ وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ کی آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پرآ گئی

منی پورمیں ظلم کی داستان؛ وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ کی آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پرآ گئی
جمہوریت کے نام نہاد علمبردار مودی سرکار کی سرپرستی میں منی پورمیں عیسائیوں اوردیگر اقلیتوں کی نسل کشی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوکی قبائل کے دیہاتوں اور گرجا گھروں کو جلایا جا رہا ہے جس کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
مئی 2023 سے جاری نسلی فسادات کے نتیجے میں 226 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے، 60 ہزار سے زائد بے گھر جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکزاورعبادت گاہیں نذرآتش کردی گئیں۔
حال ہی میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے منی پورکے وزیراعلی بیرین سنگھ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پرآئی ہے جو منی پور میں ہونے والی تشدد کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیشن میں پیش کی گئی ہے۔
آڈیو ریکارڈنگ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے منی پور کے وزیر اعلی بیرین سنگھ کی بتائی جا رہی ہے جو کہ ممکنہ طور پر گزشتہ سال ریکارڈ کی گئی ہے۔
آڈیو ریکارڈنگ میں بیرین سنگھ کو منی پور کی پیپلز لبریشن آرمی آف منی پور اور پیپلز ریوولیوشنری پارٹی آف کانجیلیپک کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
ریکارڈنگ میں موجود شخص کا دعویٰ ہے کہ ریاستی سیکیورٹی فورسز نے ان دو ممنوعہ دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
ریکارڈنگ میں سنائی دینے والی آواز واضح طور پر دو میتی تنظیموں کا ذکر رہی ہے اوریہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے “ان سب کو ایک ساتھ ملایا۔ کمانڈوزکے ساتھ پہلے اپنی زمین کو بچائیں.. سیاست بعد میں کرسکتے ہیں.. پہلے اپنی ‘جاتی’ کو بچائیں..”
آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق “بم استعمال کریں مگر کھل کے نہیں چھپ کے۔”
آڈیو ریکارڈنگ بنانے والوں نے منی پور کمیشن آف انکوائری کے سامنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ آواز منی پورکے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ہے۔
منظرعام پر آنے والی آڈیو نے مودی سرکار کے منی پور میں جاری پر تشدد واقعات کی روک تھام پرسوالات اٹھا دئیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News