Advertisement

جسٹس طارق محمود کی ڈگری کےمعاملے پرجسٹس ظفراحمد راجپوت کی سماعت سے معذرت

سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا معاملے میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس ظفراحمد راجپوت کا کہنا ہے کہ میں جامعہ کراچی سنڈیکیٹ کا رکن ہوں، کیس نہیں سن سکتا، کل بھی مجھے کراچی یونیورسٹی میں اجلاس میں شرکت کے لیے جانا ہے۔

عدالت نے درخواستیں نئے بینچ کے روبرو مقررکرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دیں۔ درخواست گزارابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے فریق نجی ٹی وی اینکرکے رہائشی پتے سے متعلق ترمیمی ٹائٹل جمع کروا دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا دیا گیا ہے۔

وکیل جامعہ کراچی سرمد ہانی ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ کراچی یونیورسٹی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کراچکی ہے، درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ بارنے جامعہ کراچی کے جواب پر جواب الجواب جمع نہیں کرائے۔

عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سنڈیکیٹ کمیٹی کو کارروائی سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے مزید ایکشن نہ لینے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں درخواستوں کے مزید سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version