Advertisement

وفاقی سیکریٹری دفاع کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باجود شہری کی 650 کینال ملکیتی اراضی کا قبضہ نہ دینے کے معاملے میں وفاقی سیکریٹری دفاع کےخلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نےوفاقی وزارت دفاع کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کےلئے طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس عابد عزیزشیخ نے کی جبکہ درخواست گزارجہانگیر صدیق کے وکیل بیرسٹرزین نے دلائل دیے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزارکی 630 کینال زرعی اراضی پسرور کےموضع لالے والی میں موجود ہے۔ وفاقی وزارت دفاع نے دفاعی نکتہ نظر سے درخواست گزار کی اراضی لینے کےلئے خط لکھا۔

وکیل درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ چالیس سال قبل لکھے گئے خط کے مطابق نہ تو اراضی حاصل کی گئی نہ ہی قبضہ دیا جارہا ہے۔ اعلی عدلیہ نے درخواست گزار کے حق میں فیصلے دے رکھے ہیں۔

Advertisement

وکیل نے استدعا کی کہ سیکرٹری دفاع کی جانب سے عدالتی فیصلے پرعمل نہ کرناتوہین عدالت ہے۔ عدالت وفاقی سیکرٹری دفاع کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان نے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version