Advertisement

بجلی کے وولٹیج میں کمی اور اضافے سے ارکان پارلیمنٹ بھی پریشان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر ارکان پارلیمنٹ بھی بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی سے پریشان ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز میں فلکچویشن سے کچھ ارکان نے بجلی سے چلنے والی اشیاء خراب ہونے کا شکوہ کر دیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔

ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی نے ارکان اسمبلی کی شکایات پر سی ڈی اے اور آئیسکو کو مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کمیٹی نے آؤٹ سورسنگ کے باوجود پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا کہ آؤٹ سورس کرنے کے باوجود صفائی کے حالات میں بہتری نہیں آئی۔

Advertisement

کمیٹی نے لاجز میں اضافی رہائشی یونٹس کی تعمیر میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاجز سے محروم ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی نے سی ڈی اے کو تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version