Advertisement

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم کر دی

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم کر دی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت کنفرم کردی۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے پرعدالت نے 50 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی۔

سماعت کےدوران پیکا ایکٹ کےغیرمتعلقہ سیکشنزکے حوالے دینے پرپراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے جج افضل مجوکا نے کہا کہ سیکشن 9 تب لگتا ہے جب ملزمہ کا کسی کالعدم جماعت کےساتھ تعلق ظاہ ہو۔

عدالت نے استفسارکیا کہ عالیہ حمزہ کی متعلقہ ویڈیوکا کوئی فرانزک موجود ہے؟ پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ ٹرانسکرپٹ موجود ہے، ابھی تو ضمانت قبل ازگرفتاری کا معاملہ ہے۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ کوئی ثبوت موجود ہے؟ جس میں عالیہ حمزہ نے کسی ریاستی ادارے کے انٹرنل معاملات میں مداخلت کی ہو؟

Advertisement

پراسیکیوٹر کی جانب سےعالیہ حمزہ کی متعلقہ ویڈیوعدالت کے سامنے چلائی گئی

جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکیوشن جو مقدمہ پیش کررہی اس کے مطابق عالیہ حمزہ پر سیکشن 24 اے لاگو ہوتا ہے۔ پیکا ایکٹ کا سیکشن 24 اے سزا کے معاملے پر خاموش ہے اور آپ کا کیس بھی یہی بنتا ہے۔

پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ عالیہ حمزہ متعلقہ ویڈیو کو ماننے سے انکاری ابھی نہیں ہیں، عدالت تصدیق کرسکتی ہے۔

جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ عالیہ حمزہ کے خلاف سیکشن 9 اور 10 تو لگتا نہیں ہے کچھ اورہے تو وہ بتا دیں۔ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ہمارا کیس سیکشن 9 اور10 سے متعلق ہے، سیکشن 24 اے سے متعلق کچھ موجود نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگرسیکشن 24 اے سے متعلق پراسیکیوشن کے پاس کچھ موجود نہیں ہے تو میرا آرڈر کلیئرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version