شارع فیصل آج رات 3 گھنٹے تک بند رہے گی، ٹریفک پولیس

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل آج رات 1 بجے سے صبح 4 بجے تک بند رہے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق رات 1 بجے سے صبح 4 بجے تک اسٹیڈیم روڈ جانے والے راستے بھی بند رہیں گے، پبلک، کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ان راستوں سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کو کارساز اور اسٹیڈیم روڈز جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ اور ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی، نرسری سے آنے والی ٹریفک کو کارساز روڈ جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ایف ٹی سی، نرسری سے آنے والی ٹریفک کو ایئرپورٹ جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
شہری بلوچ کالونی برج کے نیچے سے شہید ملت روڈ جا سکتے ہیں، ایئرپورٹ جانے والے حسن اسکوائر، نیپا سے راشد منہاس روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ ایکسپو یا اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہو گی، یونیورسٹی روڈ سے ٹریفک کو اسٹیڈیم، کارساز روڈز جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یونیورسٹی روڈ سے جیل فلائی اوور اور پی پی چورنگی سے شہری شہید ملت کا راستہ اختیارکریں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر برج سے اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، مسافر اسٹیڈیم روڈ سے نیپا، راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیارکریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

