Advertisement

سندھ میں بھی آئینی بینچ بنانے کیلئے جلد قرارداد لائی جائے، آغا سراج درانی

آغا سراج درانی

سندھ میں بھی آئینی بینچ بنانے کیلئے جلد قرارداد لائی جائے، آغا سراج درانی

سابق اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی آئینی بینچ بنانے کیلئے جلد قرارداد لائی جائے۔

سابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، یہ اعزازچیئرمین بلاول بھٹو کودوں گا۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تسلسل قائم رکھا، جس طرح چیئرمین بلاول بھٹو نے دن رات کوششیں کی اس ہی طرح شہید بی بی بھی کرتی تھیں۔

آصف علی زرداری نے بھی 18ویں ترمیم بڑی جہدوجہد کے بعد پاس کروائی تھی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس ہی طرح کام کرتے تھے، اس ترمیم سے سب سے زیادہ فائدہ عوام کوہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اب عوام کے سالوں سے زیرسماعت کیسزکی شنوائی جلدی ہوگی، میں خود سب کے سامنے مثال ہوں 6 سال سے کیس چل رہا ہے، 4 سال تک جیل میں بھی رہا ہوں۔

Advertisement

سابق اسپیکرسندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی آئینی بینچ بنانے کیلئے جلد قرارداد بھی لائی جائے۔

سابق اسپیکرآغا سراج درانی ودیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں نیب ترمیم کے بعد ریفرنس کا دائراختیاراورشریک ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے جاری رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے ریفرنس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version