چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیرصدارت ججز کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ججز کا فل کورٹ اجلاس تقریبا دوگھنٹے تک جاری رہا، جسٹس منصورعلی شاہ نے ویڈیو لنک سے فل کورٹ اجلاس میں شرکت کی۔ دیگر ججز بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فل کورٹ اجلاس کو زیرالتوا مقدمات نمٹانے کے حوالے سے ماہانہ پلاننگ پر بھی بریفننگ دی گئی۔ سپریم کورٹ میں اس وقت 59ہزار 191 مقدمات زیر التواء ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پلاننگ پرعملدرآمد کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے مختلف تجاویزپرمشاورت کی، جسٹس منصورعلی شاہ نے سہ ماہی اورچھ ماہی پلانز کی تجویزدی،۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ فل کورٹ اجلاس دو دسمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

