Advertisement

اسحق ڈار کے بعد صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی بھی احتجاج ختم کرنے کی درخواست

ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ

ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، سید ناصر حسین شاہ

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بھی پی ٹی آئی کو احتجاج ختم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم  کانفرنس کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے لیے اپنے پیغام میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی ملک اور قوم کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی وقار کا سوچنا چاہیے، کانفرنس میں اہم ممالک کی قیادت ہو گی، ہمیں مہذب قوم جیسا برتاؤ کرنا چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کانفرنس کے موقع پر سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیمیں جلسے جلوس کرنے سے اجتناب کریں، پاکستان تحریک انصاف ملکی وقار اور ترقی کی خاطر اپنا سیاسی احتجاج کانفرنس کے بعد تک موخر کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی وقار کی خاطر کچھ دن کے لیے خاموش بیٹھنے سے ان کی سیاست ختم نہیں ہو جائے گی، ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکمراں جماعت نہیں، ہر پاکستانی ہے۔

Advertisement

سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایک متحد اور باوقار قوم کے طور پر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Next Article
Exit mobile version