Advertisement

مجوزہ آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کی اسلام آباد میں بیٹھک

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے مجوزہ آئینی ترمیم پر گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ایک بیٹھک کی۔

اس اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹ اور قومی اسمبلی اراکین گورنر ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار سمیت سینیٹرز اور ایم این ایز شریک ہوئے، اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایس سی او سمٹ کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دی گئی۔

Advertisement

اجلاس میں سینیٹرز اور اراکین اسمبلی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر تجاویز طلب کی گئی اور مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے تجویز کردہ آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان عوام کی فلاح کی ہر قانون سازی پر مثبت کردار ادا کریگی۔

خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد ایم کیوایم اپنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version