سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں

چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
سپریم کورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں۔
وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے مؤقف اپنایا کہ پرسکون زندگی ہرشہری کا آئینی حق ہے۔ اس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسزآئینی بینچز سنیں گے۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اعلیٰ بینچزبنیں گے وہی تعین کریں گے جب کہ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔
عدالت نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظرمیں آئینی سوال کے کیسزآئینی بینچز سنیں گے، درخواستیں آئینی بینچزکو بھیج رہے ہیں۔
وزارت پٹرولیم نیچرل ریسورس کے سات ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News