Advertisement

جاتی امراء میں پانچ بڑوں کی میٹنگ، آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار

جاتی امراء میں ہونے والی پانچ بڑوں کی اہم میٹنگ مکمل اتفاق رائے کے بغیر ختم ہو گئی جبکہ آئینی ترمیم پر بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

نواز شریف اور  مولانا فضل الرحمان کے درمیان صدر آصف علی زرداری کی آمد سے قبل  ون آن ون ملاقات ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کی طرف سے 25 اکتوبر کے بعد آئینی ترمیم پیش کرنے کی تجویز دی گئی۔

نواز مولانا ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کل آئینی  ترمیم کی منظوری کے لئے بلایا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے بلائے گئے اجلاسوں میں بھی آئینی ترمیم پیش نہیں کی جائے گی، مولانا فضل الرحمان آئینی عدالت کی بجائے آئینی بنچ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق زرداری ، نواز شریف حکومتی آئینی مسودے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور نہ کر پائے، مولانا فضل الرحمان نے نواز، زرداری کو  آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ  لینے کی تجویز دے دی۔

مولانا کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے تحت آرمڈ فوسرز کے سربراہان کی تقرری اختیار وزیراعظم سے لیکر پارلیمانی کمیٹی کو دینے کی تجویز پر ن لیگ نے اتفاق نہ کیا۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی آئینی ترمیم کی بعض شقوں پر اختلاف پایا جاتا ہے

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے ن لیگ کی طرف سے فوجی عدالتوں کے قیام سے اتفاق نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version