اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے تل ابیب کے علاقے جافا میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 2 مسلح افراد کو مار دیا گیا ہے۔
کشیدہ صورتحال کے باعث اسرائیل اوراردن میں فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حکام نے شہریوں کو گھر میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
Advertisement
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور پولیس کو مشکوک افراد پر نظر رکھنے کا کہا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

