Advertisement

نو مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا، عظمی بخاری

عظمٰی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ نو مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بیرسٹرسیف کے بیان پرردِعمل دیتے ہوئےعظمٰی بخاری نے کہا کہ پشاورمیں بیٹھے شخص کولگ رہا ہے پنجاب میں سرکاری اسپتال دیوالیہ ہو رہے ہیں، خیبرپختونخواہ میں فنڈزکی عدم دستیابی پریونیورسٹیاں بند ہو رہی ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی میں سرکاری ملازمین آئے روزتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہیں، شریف خاندان کے بغض میں آپ اندھے، گونگےاوربہرے ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف سمیت جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ نومئی کے شرپسندوں اوربلوائیوں کے ساتھ لاڈلے بچوں والا سلوک نہیں کیا جا سکتا، آپ کے صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوتے نہ ہی نئی منصوبے آتے ہیں اس لیے آپ کو ٹینڈرنگ کے لیے اشتہارات جاری کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ہرہفتے عوامی فلاح کا نیا منصوبہ آتا ہے تو اس کی تشہیر کرنا بھی قانونی تقاضا ہوتا ہے، 11 سال سے خیبرپختونخواہ میں کون سی تبدیلی اور انقلاب لائے ہیں وہ قوم کو بتائیں۔

Advertisement

انھوں نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہروقت مریم نوازکا راگ الاپنے کی بجائے اپنے وزیراعلی کی کارکردگی کا حساب دیں، مریم نوازفضائی آلودگی کے ساتھ سیاسی آلودگی کا بھی علاج کررہی ہیں۔

عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کے علاوہ جوبیہودگی اورسیاسی گندگی آپ لوگوں نے پھیلائی اس کا حساب کون دے گا؟ ہروقت مریم نوازکے متعلق زبان درازی کرنے سے آپ کی اورآپ کے وزیراعلی کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version