Advertisement

’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئرمین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں انتخابات کے دوران موبائل فون سروس بند ہوئی، سیکیورٹی حالات کے باعث پنجگور میں موبائل ڈیٹا بند ہے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ غیر قانونی مواد کو بند کرنے کیلئے اے آئی کا استعمال کریں، ایکس شکایات کو ختم کرے تو ایکس کھول دیں گے، ہمیں کوئی براہ راست خط نہیں لکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے احکامات پر سمز کی بندش کی مخالفت کی ہے، کوئی شک نہیں کہ جی ایس ایم کی سروس خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک لاکھ 60 ہزار کلو میٹر فائبر ہے جبکہ بھارت نے 35 لاکھ کلو میٹر فائبر بچھائی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اپریل میں 5 جی کی نیلامی کی جائے گی 25 اپریل کو نیلامی ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 جی اسپیکٹرم پر 4 جی سروس کا معیار بھی بہتر ہو گا، پی ٹی اے کے پاس انٹرنیٹ کو سلو کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اکتوبر کے آخر تک سلو انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version