بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی1مقدمےمیں عبوری ضمانت میں21 اکتوبرتک توسیع

بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی1مقدمےمیں عبوری ضمانت میں21 اکتوبرتک توسیع
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبرتک توسیع کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل زاہد بشیر ڈارعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔
زاہد بشیر ڈارنے عدالت سے استدعا کی کہ سلمان صفدرآج عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت سماعت ملتوی کر دے، وہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسزمیں مصروف ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے درخواست ضمانتوں پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

