Advertisement

وزیرِاعظم شہباز شریف کا دیوالی کے موقع پر پیغام

وزیراعظم شہبازشریف

وزیرِاعظم شہباز شریف کا دیوالی کے موقع پر پیغام

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والوں کو میری جانب سے دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی، روشنی کی تاریکی اورامید کی مایوسی پرفتح کے جشن کی عکاسی کرتا ہے۔ دیوالی مناتے وقت آئیں ہم سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اوراتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔  پاکستانی ہونے کے ناطے ہم اپنے معاشرے میں تنوع پرفخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے اورہماری مشترکہ ثقافت کو تقویت بخشتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس موقع پرمیں پاکستان میں متحرک ہندو برادری کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جن کا ہمارے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں کردار ہماری قوم کو مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان لچک اوراتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہندواوردیگراقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بےحد خوشی ہوتی ہے۔ بابائے قوم، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا تھا جہاں تمام برادریوں کو بلا تفریق مذہب، نسل یا ذات کے برابری اورآزادی حاصل ہو۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ان اقدارکو برقراررکھنے اوراس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ پاکستان میں ہر کمیونٹی کو ان کے عقائد سے قطع نظرمساوی حقوق اور یکساں ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔

Advertisement

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوارآپ کی زندگیوں میں امن اورخوشحالی لائے اور ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اوربھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version