Advertisement

زمبابوے نے ٹی 20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا

زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکور کر کے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں ریکارڈ 344 رنز بنا لیے۔

اس سے قبل مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں بڑے اسکور کا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا، نیپال نے ایشین گیمز میں منگولیا کی ٹیم کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 314 رنز بنائے تھے۔

نیروبی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

ریکارڈ اسکور میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کا اہم کردار تھا جنہوں نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی 20 سنچری اسکور کی۔

Advertisement

سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version