Advertisement

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ 

بھارتی ایئر فورس کے خصوصی طیارے نے نورخان ایئر بیس پرلینڈ کیا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور ٹیم کا نور خان ایئر بیس پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان آج سے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

Advertisement

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے، روس کے 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزیر اعظم کے علاوہ ایران کے پہلے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ کررہے ہیں۔

چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ منگولیا کے وزیر اعظم بطور مبصر ریاست اور وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version