Advertisement

اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دیں گے تو اسی طرح روئیں گے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں دیں گے تو اسی طرح روئیں گے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آپ اپنی داڑھی کسی اورکے ہاتھ میں دیں گے تواسی طرح روئیں گے، میراسوال پی ٹی آئی کے دوستوں سے ہے، جب بھی چین کے صدرآتے ہیں آپ ڈی چوک پر دھرنا دے دیتے ہیں۔

گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے بول نیوزکے مارننگ شو دنیا بول ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنی مرضی سے ووٹ کرنے کا حق رکھتی ہے، آج کل تومولانا فضل الرحمان ان کے سیاسی مسیح ہیں، وہ ہی کہہ رہے تھے کے پی میں دھاندلی اورمیرامینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنے اچھے ہیں تو پہلے مال غنیمت واپس کردیں، فارم 45اور47 پر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں آئیں، 2018 میں ہم کہہ رہے تھے کہ آرٹی ایس کیوں بیٹھا ہے، جب حکومت میں آ گئے تو کہنے لگے آرٹی ایس بھاڑمیں جائے، اب کیوں رورہے ہیں؟

گورنر کے پی نے کہا کہ 2018میں پولیٹیکل فورسزکوبٹھاتےاوربتاتےیہ چیزیں غلط ہوئی ہیں، مل کرپارلیمنٹ سے چوردروازے کا راستہ بند کرواتے، 58 ٹوبی صدرنے خود لکھ کردیا میرے اختیارات لے کرپارلیمنٹ کودیں، آج کل ایک ملازم تک اپنے اختیارات کسی کونہیں دیتا، آپ کا فورم ہےاپنے فیصلے خود کریں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ اپنی داڑھی کسی اورکے ہاتھ میں دیں گے تواسی طرح روئیں گے، میراسوال پی ٹی آئی کے دوستوں سے ہے، جب بھی چین کے صدرآتے ہیں آپ ڈی چوک پر دھرنا دے دیتے ہیں، ملیشیا کے وزیراعظم آجائیں تو کہتے ہیں اسلام آباد پرچڑھائی کرنی ہے، پھر کہتے ہیں بھارت کاوزیرخارجہ احتجاج میں آکرخطاب کرے۔

Advertisement

انھوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 13 ممالک میں سے صرف انڈیا کو کیوں چنا، بانی پی ٹی آئی کے برادرنسبتی اسرائیل کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہیں۔ کیا ان کی ٹوئٹ بریگیڈ نے اس کی مخالفت کی کہ آپ غلط کررہےہیں، اپنے دورمیں کہتے تھے آج تمہاری باری ہے تو کل تمہاری۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج کہتے ہیں لوگوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے، ان کی توخواہش تھی کہ ساری اپوزیشن جیل میں چلی جائے، کہتے ہیں دیسی مرغے اورسبزی بھی چاہیےتو7اسٹارہوٹل نہیں ہے، اگرحکومت میں آئیں توایسا تاثرچھوڑکرجائیں کہ کل پھرحکومت میں آنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version