Advertisement

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس تلخ کلامی کی نذر

اسلام آباد میں پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ممبران کے درمیان تلخ کلامی کی نذر ہو گیا۔

ذرائع کا مطابق پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں عمر ایوب اور ایمل ولی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اجلاس میں ایمل ولی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کےعلاوہ سب کمیٹی کا وقت ضائع کر رہے ہیں، اس پر عمر ایوب نے کہا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے، اور آپ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے؟۔

ایمل ولی نے کہا کہ میں چیئر سے بات کر رہا ہوں، آپ بھی چیئر سے مخاطب کریں، عمر ایوب نے کہا کہ میں تو آپ سے بات ہی نہیں کرناچاہتا،کون بات کر رہا ہے۔

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کااجلاس اب 17 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں ایک دوسرے کے ڈرافٹس پر مکمل اتفاق نہ ہو سکا۔

Advertisement

اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ڈرافٹس پر بحث کی گئی، کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کو مسودے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی نے آج بھی مجوزہ آئینی مسودہ خصوصی کمیٹی میں شیئرنہیں کیا۔

پی ٹی آئی نے 17 اکتوبر تک اپنا مسودہ مولانا فضل الرحمان کو دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version