Advertisement

فلپائن میں سمندری طوفان ’ٹرامی‘ سے 20 سے زائد افراد ہلاک

فلپائن کے شمالی علاقوں میں ایک ماہ سے جاری طوفان ’ٹرامی‘ کی وجہ سے 20 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹرامی طوفان آج ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے لوزون کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

جزیرہ نما بیکول سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں سیلاب کے پانی نے لوگوں اور ان کے پالتو جانوروں کو ان کے گھروں کی دوسری منزل پر جانے پر مجبور کر دیا۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سال کے اس وقت فلپائن میں طوفان آنا عام بات ہے لیکن ’ٹرامی‘ کی بارشیں غیر معمولی طور پر بھاری تھیں۔

اپنی چھتوں پر پھنسے لوگوں نے اپنی تکلیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور بچاؤ کی اپیل کی، جس کے بعد کوسٹ گارڈ کو ربڑ کی کشتیاں تعینات کرنا پڑیں۔

Advertisement

بارشوں کی وجہ سے بیکول میں ایک فعال آتش فشاں ماؤنٹ میون کے آس پاس کے گاؤوں میں آتش فشاں مٹی کے تودے گرنے یا لہار گرنے لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version