Advertisement

پاکستان سے فلسطین اور لبنان کی انسانی امداد کے پہلے زمینی قافلے کی روانگی

پاکستان سے فلسطین اور لبنان کی عوام کے لیے انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ روانہ ہو گیا ہے۔

این ایل سی کا انسانی امداد کا پہلا زمینی قافلہ آج اسلام آباد سے روانہ ہوا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین اور لبنان کے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ بڑھایا گیا اور این ڈی ایم اے نے این ایل سی کے تعاون سے متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ بڑھایا۔

این ایل سی کے 2 قافلے 100 ٹن گرم خیمے اور کمبل لے کر اسلام آباد سے اردن روانہ ہوئے، رپورٹس کے مطابق اب تک 1598 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرین تک پہنچایا جا چکا ہے۔

 امدادی سامان کی روانگی کے وقت اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فلسطین اور لبنان کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

سفیروں نے پاکستان کی بے لوث انسانی امداد پر حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطین کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انسان دوستی اور ہمدردی امید کی کرن ہے۔

لبنانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی امداد سے جنگ سے متاثرہ عوام کو سہولتیں ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version