Advertisement

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے شہریوں کی جیبوں سے مزید پیسے نکلوانا شروع کر دیئے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کےشہریوں سے دیگر چارجز کی آڑ میں گیزر چارجز چلانے کے لیے  ہزاروں روپے کی وصولیاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں روپے کی وصولی کے لیے گیس کمپنی نے شہر قائد کی مختلف آبادیوں کوکونیکل بیفل نامی لوہے کی راڈ  تقسیم کی ہیں جس کے چارجز بلوں میں  ماہانہ بنیادوں شامل کرکے وصولیاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیزر چلے نہ چلے چارجزتو دینے پڑیں گےگیس بل میں کونیکل بیفل کے نام پر ہزاروں روپے کی وصولیاں ایس ایس جی سی  صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا اور سردیاں آنے سے قبل ہی ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

لوہے کی راڈ جسے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کونیکل بیفل کا نام دیا ہے اسکا کام گیزر میں موجود پانی کو دیر تک گرم رکھنا ہے یہ لوہے کی راڈ ایس ایس جی سی کی جانب سےفراہم کی جارہی ہےجس کی رقم بل میں 2 ہزار 85 روپےوصول کی جانے لگی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق پانچ جنوری 2023 کو وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گیزرمیں کونیکل بیفل کی تنصیب کولازمی قراردیا گیا تھا۔

Advertisement

اقدام سےصارفین گیس بل میں 25 فیصد تک بچت کرسکتے ہیں اور اسکے استعمال سے 45 فیصد تک قدرتی گیس کی بچت بھی ممکن ہوگی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گیزر میں پانی تو اس وقت گرم ہوگا جب گیس آئے گی یہاں سردیاں آنے سے پہلے ہی شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version